مصباح الحق کا مشن جاری رکھنا بڑی کامیابی ہوگی،سرفراز احمد
سابق کپتان کے ماتحت کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،اولین مقصد یہی ہے کہ ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے ، کپتان
منگل 22 اگست 2017 15:15
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے جس انداز سے پاکستان کی قیادت کی اس کیلئے انہیں کسی بھی طرح خراج تحسین پیش کرنا ناکافی ہوگا کیونکہ دو ہزار دس میں انہوں نے جن حالات میں قیادت سنبھالی اور پھر اس ٹیم کو جس کامیابی کی راہ پر گامزن کیا اسے مثالی اور عالمی نمبر ایک بننے کو معجزہ کہا جا سکتا ہے ۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جو بھی کرکٹ مصباح الحق کے ماتحت کھیلی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا کہ وہ سیشنز کے اعتبار سے حالات کو کس طرح قابو کیا کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے دور قیادت کو مصباح الحق کے انداز سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد یہی ہے کہ سابق کپتان اس ٹیم کو جہاں چھوڑ کر گئے ہیں اسی کام کو آگے لے جائیں کیونکہ اگر وہ مصباح الحق کے مشن کو آگے لے جانے میں کامیاب رہے تو یہ ان کیلئے بہت بڑی کامیابی ہو گی اور ان سے جو کچھ بھی سیکھا اس کا حق ادا ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.