بیگم کلثوم نواز کےحلق میں کینسرکی تشخیص،جلد صحت یاب ہوجائیں گی،برطانوی ڈاکٹرز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اگست 2017 18:26

بیگم کلثوم نواز کےحلق میں کینسرکی تشخیص،جلد صحت یاب ہوجائیں گی،برطانوی ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو حلق کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے،کینسر قابل علاج ہے،بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکو حلق میں کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو گلے کا کینسر قابل علاج ہے۔

تاہم اگلے چند دنوں میں ان کا کینسر کا  علاج شروع کر دیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ واضح رہے بیگم کلثوم نواز حلق میں کینسر کی تشخیص کے باعث لندن میں مقیم ہیں۔ بیفم کلثوم نوازضمنی الیکشن این اے 120میں مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔ تاہم بیماری کی وجہ سے انہیں اچانک لندن جانا پڑ گیا۔ جس کے باعث وہ حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے بھی میدان عمل میں نہ نکل سکیں۔