موٹروے پولیس نے آئی ایس آئی سے 1کروڑ12لاکھ کا اسلحہ خریدا،پی اے سی میں انکشاف
بدھ 23 اگست 2017 12:11
(جاری ہے)
خورشید شاہ کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کرنےوالے سینیٹرمشاہد حسین نے کہا کہ ہو سکتا ہے آئی ایس آئی کے پاس افغان جہاد کے وقت کا اسلحہ بچا ہوجوانہوں نے فروخت کر دیا ہے۔
مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پی اسے سی کے سامنے موٹروے پولیس کے معاملات ہیں ، آئی ایس آئی کے خلاف تحقیقات کرانا ہمارا مینڈیٹ نہیں،آئی ایس آئی حکومت کے ماتحت سرکاری ادارہ ہے ۔ مشاہد حسین نے کہا کہ موٹر وے پولیس اچھا کام کر رہی ہے ، وی آئی پی کلچر کی پرواہ نہیں کرتی،موٹروے پولیس نے میرے بھی کئی چالان کئے ہیں۔ وزارت مواصلات اور موٹر وے پولیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسلحہ کی خریداری خلاف قواعد کی گئی لیکن اس سے قومی خزانے کو بچت ہوئی ۔ چوہدری تنویر نے معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاہم مشاہد حسین نے کہا کہ آئی ایس آئی وزیر اعظم کے ماتحت کام کرنے والا ادارہ ہے ۔ آئی ایس آئی سے اسلحے کی خریداری سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچا تو کوئی غلط بات نہیں ہوئی جس پر مشاہد حسین سید نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا ۔ چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ ہم ڈرتے ہیں ،ہونا تو چاہے تھا کہ موٹر وے کے آئی جی کو سزا ہوتی اور اسلحے فروخت کرنے والے ادارے کو بھی بلا کر پوچھا جاتا ۔ اس سے قبل پی اے سی کو بتایا گیا کہ ایک نجی کمپنی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کو یونیفارم کے لئے غیر میعاری کپڑا فراہم کرکے 2کروڑ 19لاکھ کا چونا لگایا ۔ لیبارٹری ٹیسٹ کپڑے کا معیار ٹینڈر کئے گئے کپڑے سے مختلف نکلا ۔ پی اے سی نے ایک ماہ میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.