یونائیٹڈ بزنس گروپ کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صرف ذاتی مفادات سمیٹے ، بزنس مین پینل
بدھ 23 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
یہ دونوں گروپ میں الیکشن نہیں ہونے دے رہے ہیں بلکہ ڈکٹیٹرشپ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔
اس گروپ کے بڑوں نے اپنے مفادات کی وجہ سے تین سال میں اپنا منشور تک نہیں بننے دیاجسکی وجہ سے کئی بڑے تاجر رہنما اپنی راہیں جدا کر چکے ہیں۔یو بی جی کے رہنما ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی کے صدور کو مفلوج کر کے رکھا ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبے کا سربراہ ایک میٹرک پاس کو بنایا گیا جبکہ گزشتہ تین سال سے جان بوجھ کر ایف پی سی سی آئی میں کسی کل وقتی سیکرٹری جنرل کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں تاکہ جوئنیر سٹاف کو بلیک میل کر کے من مانیاں کی جا سکیں جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان جو سی پیک کی وجہ سے اہمیت حاصل کر گیا ہے کے چیمبروں اور ایسوسی ایشنز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ اندورن سندھ کے چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کا استحصال جاری ہے جس سے بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ غلام علی،شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان نے مزیدکہا کہ ملکی برامدات اور معیشت کی تباہی میں وہ لوگ ملوث ہیں جنھوں نے ملک بھر کی کاروباری برادری کی ترجمانی اورانکے حقوق کی جنگ لڑنے کے نام پر ووٹ لے کر انکے مسائل حل کرنے کے بجائے سودے بازی کے زریعے ذاتی مفادات سمیٹنا شروع کر دئیے۔ایف پی سی سی آئی پر قبضے کیلئے ٹڈاپ کا نام اوروسائل پانی کی طرح بہائے گئے اورمن پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے تمام اصول قوانین پامال کئے گئے۔اس صورتحال میں متعدد تجارتی تنظیمیں یو بی جی سے نکلنے کیلئے پر تول رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کاروباری برادری یو بی جی رہنمائوں کے ذاتی ایجنڈے کو پہچان لے اور مزید انکے دھوکے میں نہ آئے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.