کالعدم اور واچ لسٹ پر موجو تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، احسن اقبال
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبے اور سیکورٹی ادارے متحد و یکجان ہیں ،نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا وژن ہے مضبوط معیشت کیلئے امن ناگزیر ہے ، علماء و مشائخ کو قومی بیانیہ مرتب دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،تمام وسائل بروئے کار لا کر سی پیک منصوبوں کو کامیاب بنانا ہوگا،ہمیں ہر سطح پہ مذہب، رنگ،نسل اور زبان پر مبنی نفرت کا قلع قمع کرنا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے اجلاس سے خطاب
بدھ 23 اگست 2017 23:01
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزرائے اعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان، گورنر خیبر پختون خواہ، صوبائی چیف سیکریٹریز،نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر، چیئرمین نادرا اور این سی نیکٹا نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبے اور سیکورٹی کے ادارے متحد اور یکجان ہیں ،نیشنل ایکشن پلان قومی قیادت کا وژن ہے، انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کیلئے امن ناگزیر ہے ،بطور ایٹمی طاقت پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے،مملکت کے تمام ستونوں نے مل کر ہی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحی حکمت عملی ہے کہ تمام وفاقی اکائیوں کیساتھ مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں ، انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کو قومی بیانیہ مرتب دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر سی پیک کیخلاف تمام سازشیں ناکام بنا کر ان منصوبوں کو کامیاب بنانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزرائے داخلہ کا ماہانہ اور وزائے اعلیٰ کا دو ماہ بعد باقاعدہ اجلاس منعقد ہوگا۔
وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ کالعدم اور واچ لسٹ پر موجود تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ملک میں امن کا سفیر بنایا جائیگا ،ہمیں ہر سطح پہ مذہب، رنگ،نسل اور زبان پر مبنی نفرت کا قلع قمع کرنا ہے۔اجلاس میں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرنے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر افغانستان منتقل ہو گئے ہیں وہاں انہیں بیرونی انٹلیجنس ایجنسیز اور عسکریت پسندوں کی پناہ حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ نفرت انگیز مواد، لاؤڈسپیکر کے غلط استعمال اور شر پسند عناصر کی ملی معاونت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر شرکاء نے صوبوں اور وفاق کے درمیان باہمی ربط بہتر بنانے پر اتفاق کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی دفعہ وزرائے اعلیٰ کو نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں بلانے کے فیصلے کو سراہا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.