عراقی فوج کی تلعفرمیں داعش کی آخری پناہ گاہ کی طرف پیش قدمی‘گھمسان کی لڑائی
فورسز نے داعش کی آخری پناہ گاہ العیاضیہ کا مکمل محاصرہ کرلیا‘ داعشی جنگجوؤں کے پاس اب فرار کا بھی کوئی راستہ باقی نہیں بچا سرکاری فوج کی تیزی سے پیش قدمی کی راہ میں شہری آبادی بھی رکاوٹ ہے جسے داعش نے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے
منگل 29 اگست 2017 12:33
(جاری ہے)
اس وقت عراقی فوج العیاضیہ میں داخل ہوچکی ہے تاہم ابھی تک قصبے پر مکمل کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش نے گھروں کی چھتوں پر اپنے نشانہ باز تعینات کردیے ہیں۔ سرکاری فوج کی تیزی سے پیش قدمی کی راہ میں شہری آبادی بھی رکاوٹ ہے جسے داعش نے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔ تاہم عراقی فوج کی طرف سے شہریوں کے محفوظ انخلاء کے لیے راہ داریاں قائم کردی ہیں۔عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ العیاضیہ کو چند گھنٹوں کے اندر اندر داعش سے چھڑالیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے تل عفر میں داعش کی آخری پناہ گاہ ’العیاضیہ‘ کا مکمل محاصرہ کرلیا ہے۔ داعشی جنگجوؤں کے پاس اب فرار کا بھی کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔قبل ازیں مقامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ اطلاعات بھی فراہم کی گئی تھیں کہ داعش کے جنگجو جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں اسمگلروں کی معاونت سے بھاری رقوم دے کر شام فرار ہو رہے ہیں۔عراقی فوج نے اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے تلعفر کی کل 29 کالونیوں پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.