سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امریکہ کی ساتھ ایشیا کے حوالے پالیسی پر ایک ہو کر امریکہ کو نیا پیغام دیناچاہیے ،ْ شاہ محمود قریشی
سرتاج عزیز پلاننگ کمیشن چلے گئے اب وزیر خارجہ کو فارن پالیسی سمجھنے میں وقت لگے گا‘ حسین حقانی کی اب کوئی سرکاری حیثیت نہیں ،ْ عمران خان (آج) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،ْایک سفارت کار کا دوسرے کے بارے میں خط پڑھ کر افسوس ہوا ،ْ میڈیا سے گفتگو
منگل 29 اگست 2017 18:20
(جاری ہے)
وزیر خارجہ کے دورہ چین سمیت دوسرے ممالک کے دوروں سے قبل ایک نیا پیغام دینا ہے جس سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔
ہمارے آپس کے سیاسی اختلافات ہوں سیاسی اختلافات سے بالاتر سوچ رکھتے ہوئے ہمیں قومی نکتہ نظر پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت کی طرف سے قرارداد لائی جائے جس کو پارلیمنٹ کی تائید حاصل ہو۔ ایک زبان ہوکر امریکہ کی سائوتھ ایشیا کے حوالے سے پالیسی پر جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خارجہ امور کے مشیر پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین بن گئے ہیں ان کی جگہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کو خارجہ پالیسی سمجھنے میں وقت لگے گا۔ اس حوالے سے قومی مفادات کے لئے وہ ایک دوسرے سے بھرپور طریقہ سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کی اب کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے۔ مجھے ان کا ٹی وی پر انٹرویو دیکھ کر بہت دکھا ہوا۔ حسین حقانی کا رویہ نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان (آج) بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں تعینات سابق ہائی کمشنر عبدالباسط امریکا میں تعینات سفیر اعزاز چوہدری کو لکھتے ہیں کہ آپ بد ترین سفارت کار ہیں جبکہ دفتر خارجہ نے اب تک عبدالباسط کے خط کی تردید نہیں کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہ دینے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، یہ خط کیا دلی اور کابل نے نہیں دیکھا ہوگا ، یہ چھپا ہوا نہیں رہیگا اور اس خط کے بعد امریکا والے پاکستان کے سفارت کار کو کیا اہمیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ سابق سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کے خط کے بارے میں ایوان کو آگاہ کریں کہ یہ کیا ہورہا ہے اور ایوان میں اس خط پر وضاحت لی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.