نوازشریف کی اقامہ کی بنیاد پر نااہلی انکے ساتھ ذیاتی ہے، بیریسٹر سیف کا نوازشریف کی نااہلی پر بیان سامنے آگیا

منگل 5 ستمبر 2017 22:48

نوازشریف کی اقامہ کی بنیاد پر نااہلی انکے ساتھ ذیاتی ہے، بیریسٹر سیف ..
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-05 ستمبر-2017ء) سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور ترجمان بیریسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اقامہ کی بنیاد پر نااہلی انکے ساتھ زیادتی ہے۔ بیریسٹر سیف کا کہنا تھا کہ انکو یوں لگتا ہے کہ نوازشریف کو ہٹانے کا فیصلہ ہر صورت میں ہوچکا تھا اور اس مقصد کے حصول کے لیے قانون کا غلط استعمال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاناما کیس میں انصاف کے تقاضوں کو بھی ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔ بیریسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کے ممبران میں فوج کے 2بندوں کو شامل نہیں کرنا چایے تھا کیونکہ اس سے فوج کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قراردینے دے ایسا تاثر ابھر رہاہے کہ ذاتی پسند اور نہ پسند کی بنیاد پر فیصلے ہورہےہیں۔ بیریسٹر سیف نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :