سربراہ برطانوی لیبرپارٹی جیرمی کوربن نےامریکی نئی پاک افغان پالیسی کومسترد کردیا

امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی کی حمایت نہیں کرتے،پاکستان پرتنقید سےگریزکرنا چاہیے،تمام ممالک کودہشتگردی کےخاتمے کیلیے کردارادا کرناہوگا،آنگ سان سوچی روہنگیاعوا م کے انسانی حقوق کاخیال رکھیں۔بی بی سی کوانٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 ستمبر 2017 19:22

سربراہ برطانوی لیبرپارٹی جیرمی کوربن نےامریکی  نئی پاک افغان پالیسی ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 ستمبر2017ء ) : برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے نئی امریکی پالیسی کو مسترد کردیا ہے،امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی کی حمایت نہیں کرتے،پاکستان پرتنقید سے گریزکرنا چاہیے،تمام ممالک کودہشتگردی کے خاتمے کیلیے کردارادا کرنا ہوگا،آنگ سان سوچی روہنگیاعوا م کے انسانی حقوق کاخیال رکھیں۔ برطانوی اپوزیشن لیڈرنے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر ممالک کو پاکستان پرتنقید سےگریزکرنا چاہیے۔ تمام ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ہرممکن کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔ افغانستان میں افواج میں اضافہ امریکی ناکام پالیسی کا تسلسل ہے۔ امریکا کی نئی پاک افغان پالیسی کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے میانمار صدر کو خبردار کیا کہ آنگ سان سوچی روہنگیاعوا م کے انسانی حقوق کاخیال رکھیں۔نفرت پرمبنی جرائم کسی بھی مذہب کیخلاف ہوں قابل مذمت ہیں۔روہنگیا مسلمانوں کواپنے ہی ملک میں اپنے گھروں سے نہ نکالاجائے۔

متعلقہ عنوان :