صوبائی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کیجانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

جمعرات 7 ستمبر 2017 23:17

صوبائی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کیجانب سے روہنگیا ..
سکھر۔7ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے برما میں روہنگیا کے بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی پر سخت مذمت کی ہے، انہوںنے کہا ہے کہ مسلم امہ اس معاملے پر متحد اور یک آواز ہوکر بے گناہ مسلمانوں کی داد رسی کیلئے آواز اٹھائے ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس مسئلے پر بھرپورآواز اٹھاکر ا حتجاج ریکارڈ کرایا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور انکی ہر ممکن مدد کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :