مشرق بعید کی ترقی کیلئے روس او ر چین میں معاہدہ

کامیابی قابل تعریف ہے ،چین،چین روس کا اہم شراکت دار ہے، روس

ہفتہ 9 ستمبر 2017 12:47

مشرق بعید کی ترقی کیلئے روس او ر چین میں معاہدہ
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) چین اور روس مشرق بعید کی ترقی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں ، اس کا معاہدہ یہاں ایک ملاقات میں کیا گیا جس میں چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ اورروس کے نائب وزیر اعظم یوری ٹروٹ نیوف شریک تھے ، دونوں نائب وزرائے اعظم نے چین کے شمالی مشرقی علاقوں اورروس کے مشرق بعید اوربالکن علاقوں کی ترقی کیلئے بین الحکومتی تعاون کو مستحکم بنانے پر رضا مندی ظاہر کی ،یہ فیصلہ صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت کیا گیا ہے، اس موقع پر چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے چین اور روس کے درمیان مشرق بعید کی ترقی کیلئے ہونیوالی اس کامیابی کو قابل تعریف قراردیا جبکہ روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی تعاون کیلئے چین روس کا اہم شراکت دار ہے ۔

متعلقہ عنوان :