Live Updates

عمران خان توہین عدالت کیس ،ْاسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئے خصوصی لارجر بینچ تشکیل دیدیا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 17:46

عمران خان توہین عدالت کیس ،ْاسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئے خصوصی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توہین عدالت کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف دی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے جو 11 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔میڈیار پورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے پاس اس کا اختیار نہیں ہے لہٰذا اسے کارروائی سے روکا جائے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی درخواست پر معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو معاملہ بھجوایاتھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوعمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے حکم پر عمران خان اور الیکشن کمیشن کے تنازعہ پرجسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 11 ستمبر کو معاملے کی سماعت کریگا ،ْ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو بھی دلائل کیلئے بلالیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات