ساہیوال، زمین کے جھگڑے پر ایک گروپ کی فائرنگ سے ایک شحض جاں بحق اور 5 زخمی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) ساہیوال کے نواحی گاؤں 133-9-L میں زمین کے جھگڑے پر ایک گروپ کی فائرنگ سے ایک شحض جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے پولیس نے 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے بتایا گیا ہے کہ اکبر اور توصیف کے درمیان ایک پلاٹ کا جھگڑا چلا آرہا تھا وقوعہ کے زور بھی دونوں پارٹیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر توصیف گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک شحض اکبر قتل جب کہ اصغرسمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں