چین کے قومی دن کی چھٹیوں کے دوران قیمتوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ

مقامی حکام قیمتوں پر گہری نظر رکھے اور قیمتیں واضح طورپر آویزاں کی جائیں قومی دن یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک منایا جائیگا ، قومی ترقی و اصلاحاتی کمیشن

اتوار 10 ستمبر 2017 15:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) چین کے اقتصادی منصوبہ سازوں نے قومی دن اور مڈ آٹم فیسٹیول کی چھٹیوں کے دوران قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے سخت قواعد نافذ کرنے کا یقین ظاہر کیا ہے، اس سلسلے میں مقامی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ خوراک کی قیمتوں پر گہری نظر رکھیں اور قیمتوں میں اضافے کی نگرانی کریں کیونکہ خراب موسم اور چھٹیوں کے دوران اس کی کھپت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے مطابق سٹور اور سیاحتی مقامات پر واقع ریستورانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹکٹوں یا مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے تمام اشیاء اور خدمات کی قیمتیں واضح طورپر آویزاں کی جائیں ، اسی طرح کی ہدایات نقل و حمل کے اداروں ای کامرس پلیٹ فارمز اور رئیل سٹیٹ ڈویلپرز اور ایجنٹوں کو بھی جاری کی گئی ہیں،چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو شروع ہو گا اور یہ ایک ہفتے تک منایا جا ئے گا جبکہ مڈ آٹم فیسٹیول اس سال چار اکتوبر کو آرہاہے۔وزارت تجارت کے مطابق گذشتہ سال ان چھٹیوں کے دوران 12ٹریلین یوآن (185ارب امریکی ڈالر ) خوراک اوردیگر اشیاء کی خریداری پر خرچ کئے گئے تھے جو اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.7فیصد زیادہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :