صفائی کے جدید نظام سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے‘ ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین
اتوار 10 ستمبر 2017 15:51
(جاری ہے)
ایر یا مینیجر مس حرا نے صفائی کے جدید نظام پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی سٹرکوں کی مکینیکل واشنگ اور صفائی روزانہ کی جا رہی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں کوڑے کے کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔
صفائی کے جدید نظام سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور شہر میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ ڈپٹی مئیر نے مزید کہا کہ صفائی کا خیال رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے مذہب میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے۔ وضو اور صفائی کا جس مذہب میں اتنا خیال رکھا جاتا ہے تو کیا گندگی کو یہاں پسند کیا جائے گا، بالکل بھی نہیں۔لاہور ہمارا شہر ہے اس کو ہم نے خود ہی صاف رکھنا ہے۔ صفائی کی ذمہ داری صرف انتظامیہ پر ہی نہیں ہے اور نہ ہی یہ ایک فرد کی ذمہ داری ہے بلکہ تمام افراد کو اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ہمارے ہاں قوانین تو بنتے ہیں لیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ اگر باہر کے ممالک میں دیکھا جائے تو وہاں پر لوگ اپنے گھروں کی صفائی خود کرتے ہیں۔ ہر چیز کا ردعمل ہوتا ہے،اگر ہم اچھا کریں گے تو نتائج مثبت آئیں گے اور اگر ہم لاپرواہی کرینگے تو منفی نتائج سامنے آئیں گے،گندگی سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.