ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، 2 افراد زخمی ہو گئے

اتوار 10 ستمبر 2017 19:51

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 ستمبر2017ء) ضلع ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو ژوب کے علاقے گنج محلہ کاکڑ ٹائون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد ہاشم کو قتل جبکہ 2 افراد کو زخمی کردیا ، زخمیوں او رلاش کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ واقعہ سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :