ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی والدہ کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار کے ممبران کا اظہار تعزیت

اتوار 10 ستمبر 2017 23:10

سیالکوٹ ۔10ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے ممبران لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف ، ایم نعیم سردار ،میاں بشیر احمد ، رانا مشتاق احمد، شاہد عمران میکن،سردار کاشف ، ذوالقرنین ایڈووکیٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / جج چائلڈ پروٹیکشن لاہور محمد نعیم مصطفی کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جج صاحب کے اس غم میں برابر کے شریک ہیںاور دعا گو ہیں کہ اللہ تعا لیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کوصبرِجمیل عطا فرمائے ۔