ژوب کے علاقے میںنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرازخمی

پیر 11 ستمبر 2017 00:00

کوئٹہ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) ژوب کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ اسکا بھائی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے کاکڑ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہاشم کاکڑ کو ہلاک جبکہ اسکے بھائی گل باران کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :