سرحدی علاقے شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے خطرناک تابکاری اثرات سے محفوظ ہیں، چین

پیر 11 ستمبر 2017 14:08

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین نے کہا ہے کہ اس کے سرحدی علاقے شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے خطرناک تابکاری اثرات سے محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

ماحول کے تحفظ کی چینی وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ جوہری تجربے کے بعد شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع چینی صوبوں ہیلونگ جیانگ، جیلین ، چیائوننگ اور شینڈونگ میں مسلسل آٹھ روز تک مکمل نگرانی کی گئی ۔

اس دوران ہوا پانی اور مٹی سے ایک ہزار نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا گیا لیکن کسی میں بھی تابکاری کی خطرناک مقدار نہیں پائی گئی جس کے بعد مذکورہ علاقوں کی مزید نگرانی ختم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کے بعد چین کے سرحدی علاقوں میں تابکار اثرات کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا خدشہ تھا۔

متعلقہ عنوان :