چین اور بنگلہ دیش کے درمیان نیٹ ورک کی تعمیر کے حوالے سے فریم ورک معاہدہ طے پا گیا

چین بنگلہ دیش کو نیٹ ورک کی بنیادی تنصیبات اور ٹیلی مواصلات منصوبوں کیلئے ترجیحی قرضہ دے گا

پیر 11 ستمبر 2017 15:38

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) چین اور بنگلہ دیش کے درمیان نیٹ ورک کی تعمیر کے حوالے سے فریم ورک معاہدہ طے پا گیا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین اور بنگلہ دیش کے حکومتی نمائندوں نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے جس کے مطابق چین بنگلہ دیش کو نیٹ ورک کی بنیادی تنصیبات کے تیسرے مرحلے اور ٹیلی مواصلات کیحوالے سے نیٹ ورک کی جدید کاری کے منصوبوں کے لئے ترجیحی قرضہ دے گا ۔

(جاری ہے)

ان منصوبوں کا مقصد بنگلہ دیش کے شہروں ، تحصیلوں اور دیہاتوں میں نیٹ ورک بینڈوڈتھ کے معیار کو بہتر بنانا ہے اور اس سے بنگلہ دیش میں مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاسی امور اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں براہ راست مدد ملے گی ۔ مواصلاتی نیٹ ورک کے منصوبے کی تکمیل کے بعد اس ملک میں آئندہ دس برسوں کے لئے نیٹ ورک کی ترقی کی ضروریات پوری ہوں گی ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے سے چین اور بنگلہ دیش کے درمیان مواصلاتی شعبے میں باہمی روابط میں اضافہ ہو گا اور یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :