معاشرے میں فکری انتشار اور سماجی تناؤ رواداری اور بھائی چارے کے فقدان کے باعث پیدا ہورہا ہے، گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی
پیر 11 ستمبر 2017 20:58
(جاری ہے)
گورنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناخواندگی ایک بہت بڑا المیہ ہے جو ملک سے غربت دور کرنے اور ملکی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
اگر اسکاؤٹ تحریک کے ذریعے اس مسئلے کے حل میں کوئی مدد ملتی ہے تو بصد خوشی اس کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹس نہ صرف خدمت کے لازوال جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں بلکہ وہ جدید تقاضوں اور ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امن اور سماجی بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاہم اسکاؤٹنگ کی تحریک کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ آج ہم جس دور سے گزررہے ہیں اس میں اسکاؤٹ تحریک سے استفادہ کرنے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ ہر قوم کی ترقی اور عروج میں نوجوانوں نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے اور جن قوموں نے اپنی زندگی انسانی فلاح وبہبود میں عملاً وقف کی وہ اقوام دنیا میں ہمیشہ کامیاب وکامران ہوئی ہیں۔ گورنر نے اسکاؤٹس سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ تعلیم کی اہمیت سے آگاہی اور اپنی بہنوں کو اسکول میں داخل کرانے جیسی اہم خدمات کے علاوہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرامز اور ہر گھر میں صحت وصفائی کے پیغام اور پولیو فری پاکستان مہم کے بارے میں لوگوں میں شعور وآگاہی جیسے اجتماعی سماجی منصوبوں میں بھرپور شرکت کریں۔ گورنر بلوچستان نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاق سازی اور تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں سے باخبر رہیں۔ اس سے قبل گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بحیثیت چیف اسکاؤٹ بلوچستان کا حلف اٹھایا۔ اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی وچیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاٹس محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے گورنر سے حلف لیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.