نوشکی،تعلیمی عدم دلچسپی کی وجہ سیاداروں میں تعلیمی عمل روز بروز تنزلی کا شکار ہورہی ہے، ترجمان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

اسکولوں میں تمام تر تعلیمی سہولیات کا مکمل فقدان ہے

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے تعلیمی عدم دلچسپی کی وجہ سے نوشکی کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی عمل روز بروز تنزلی کا شکار ہورہی ہے اسکولوں میں تمام تر تعلیمی سہولیات کا مکمل فقدان ہے یہاں تک بچوں کو بیٹھنے کے لئے ٹاٹ تک دستیاب نہیں نہ ہی اسکولوں میں دیگر تعلیمی اور بنیادی سہولیات دستیاب ہے اکثر اسکولوں میں پینے کے صاف پانی تک ہی نہیں مل رہی نوشکی شہر میں موجود گرلز اور بوائز اسکولز میں اساتذہ کی شدید کمی ہے سینکڑوں کے تعداد میں طلباء کو ایک ہی سیکشن میں بٹھا کر صرف وقت گزاری کی جارہی ہے دوردراز کے کلیوں میں تو تعلیمی عمل کا کوئی پرسان حال نہیں اس وقت نوشکی کے اسکولوں میں تین سو سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہے جوکہ مطلوبہ ضرورت سے کئی گناہ کم ہے شکراب کلی محمد حسنی کیشگی مل احمد وال اور دیگر علاقوں میں اسکولوں کی تعداد کم ہونے اور کلی محمد حسنی میں تاحال اسکول نہ بننے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بچے اسکول جانے سے ہی محروم ہے بیان میں مذید کہا گیا ہے اسی طرح نوشکی میں گرلز اور بوائز کالجز کی حالت یہی ہے گرلز کالج نوشکی کو صرف تین ریگولر فیمیل اساتذہ کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے بوائز کالج نوشکی میں بھی اساتذہ کی شدید کمی ہے انہوں نے کہا کہ اگر اساتذہ کی جلد از جلد تعنیاتی نہیں کی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا ۔