فائر فائٹنگ اسٹاف سکھرکی جانب سے ملازمین کو 40ماہ سے ٹائم الائونس نہ ملنے کے خلاف ہٹرتال

پیر 11 ستمبر 2017 21:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء)فائر فائٹنگ اسٹاف سکھرکی جانب سے ملازمین کو 40ماہ سے ٹائم الائونس نہ ملنے کے خلاف ہٹرتال کی گئی اور تمام فائر اسٹیشن پر کام بند کر کے علامتی بھوک ہٹرتال کی گئی علامتی بھوک ہٹرتال کی قیادت فائر آفیسر سرور ، حاجی عبدالسلام مغل و دیگر کر رہے تھے جبکہ ملازمین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے عہدے داروں نے بھی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ کی قیادت میں کیمپ پر پہنچ کر ملازمین کیساتھ ان کے احتجاج میں بھرپور حصہ لیا اس موقع پر محنت کش اسٹاف یونین کے جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یونین نے کئی ماہ قبل ہی بلدیہ اعلیٰ سکھر ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، سندھ کراچی کو اس صورتحال پر نوٹس جاری کئے تھے فائر فائٹنگ اسٹاف سکھر کو چالیس ماہ کا اوور ٹائم الائونس ادا کیا جائے لیکن فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود ملازمین کے مسائل حل نہیں ہو سکے ہیں اب ملازمین جھوٹے اور دلفریب دلاسوں میں نہیں آئینگے ہمارا احتجاج تین دن تک جاری رہے گا اور اگر تین دن کے اندر فائر فائٹنگ ملازمین کے تمام جائز مسائل حل نہ ہوئے تو چھوتے روز سکھر میونسپل کارپوریشن کا تمام کام بند کر دیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری بلدیہ اعلیٰ سکھر پر عائد ہوگی ۔