خیرپور کی رہائشی ہندو خاتون کا قبول اسلام

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء)گول مسجد بیراج کالونی سکھر میں گمبٹ ضلع خیرپور کی رہائشی آرتی مہراج ولدہریش عرف راج کمار نے مذکورہ مسجد کے پیش امام مولوی اسد اللہ میمن کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور رانی پور کے رہائشی نوجوان امیر بخش ولد اللہ وسایو وسان سے نکاح کیا اسلام قبول کرنے کے بعد لڑکی کا اسلامی نام مہوش رکھا گیا ہے ۔