امریکہ کی عائد پابندیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ، اس جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، امریکہ کی جانب سے سے

ایف16طیاروں کی فروخت کی منسوخی پر چین اور روس کی طرف جائیں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاغیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو

پیر 11 ستمبر 2017 23:25

امریکہ کی  عائد پابندیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ، امریکہ کی جانب سے سے ایف16طیاروں کی فروخت منسوخی پر چین اور روس کی طرف جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری کوششوں کو نقصان پہنچانے والا اقدام امریکی کوششوں کا ہی نقصان ہوگا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششوں کی ضرورت ے ، ایف 16طیاروں کی فروکت کی منسوخی پر چین اور روس کی جانب جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ، امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ۔