عامر لیاقت اور وقار ذکا کی جانب سے میانمار جانے کا دعوی محض ایک ڈرامہ تھا؟ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 12 ستمبر 2017 00:19

عامر لیاقت اور وقار ذکا کی جانب سے میانمار جانے کا دعوی محض ایک ڈرامہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2017ء) عامر لیاقت اور وقار ذکا کی جانب سے میانمار جانے کے دعوے پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل معروف اینکر اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے معروف اینکر وقار ذکا کے ہمراہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے میانمار جانے کا اعلان کیا تھا۔ بعدازاں عامر لیاقت نے دعوی کیا تھا وہ میانمار پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم انہیں اور وقار ذکا کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ڈی پورٹ کرنے کے بعد دونوں افراد پاکستان واپس آ گئے۔ اس حوالے سے اب سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے جو ٹکٹس اور بورڈنگ پاسز دکھائے گئے وہ دبئی سے بنکاک تک کیلئے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت نے دعوی کیا تھا کہ وہ بنکاک پہنچ کر وہاں سے میانمار کیلئے جائیں گے۔ اگر عامر لیاقت میانمار گئے ہیں تو ان کی جانب سے میانمار کے ٹکٹس اور بورڈنگ پاسز کیوں نہیں دکھائے گئے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ عامر لیاقت اور وقار ذکاء کی جانب سے میانمار جانے کا دعوی صرف ایک ڈرامہ تھا۔ اس حوالے سے عامر لیاقت یا وقار ذکا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ دونوں افراد کا ردعمل یا وضاحت ہی اس تمام معاملے کو واضح کر پائے گا۔