اپوزیشن لیڈر اور اسپیکر قومی اسمبلی کا قومی اسمبلی میں وزرا اور حکومتی اراکین کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار
اگر وزرا اجلاس میں نہیں آتے تو حکومت کے خلاف ووٹنگ کی جائیگی ،ْسپیکر قومی اسمبلی کی وارننگ ایوان میں اس وقت حکومت کے ڈیڑھ وزیر بیٹھے ہیں، کیا مذاق ہے ، اس طریقے سے اسمبلی نہیں چلنے دیں گے ،ْخورشید شاہ
منگل 12 ستمبر 2017 13:57
(جاری ہے)
اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزرا کی برہمی پر ا سپیکر قومی اسمبلی نے اطلاعات، کیڈ اور پارلیمانی امور کے وزرا کو پندرہ منٹ کے اندر طلب کیا تاہم کوئی بھی وزرا ایوان میں نہ آئے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے وزرا کی مرضی سے نہیں اپنی مرضی سے ایوان چلانا ہے ،ْ اگر وزرا نہ آئے تو ارکان کے پیش کیے گئے بل منظور کر لیے جائیں گے، اور حکومت کے خلاف ووٹنگ کی جائیگی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ہم کورم پوائنٹ آئوٹ نہیں کرنا چاہتے تاہم اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا جائے جس پر سپیکر نے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے بل پیش کرائے ہیں جن کا حکومت کی طرف سے جواب موصول نہ ہونے کے باوجود وہ بل کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم اس طرح کی قانون سازی بھی نہیں چاہتے۔ کمیٹیاں بھی اپنا کام نہیں کر رہیں۔ سپیکر نے کہا کہ کمیٹیاں اپنا کام کر رہی ہیں۔ 95 فیصد یہاں سے بھجوائے جانے والے بلوں پر کام ہوا ہے۔ کل میں اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کردوں گا۔ ایم کیو ایم کی طرف سے رشید گوڈیل نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کو ’’ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دوں گا‘‘ کہنے سے پہلے ہماری مرضی بھی معلوم ہونی چاہیے‘ ہمارے اہم بل ہیں۔اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ جب تک کورم پورا نہیں ہوتا اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنی چاہیے۔ سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے چونکہ کورم کی نشاندہی کردی گئی ہے اس لئے ایوان میں گنتی کی جائے۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی بناء پر سپیکر نے کورم پورا ہونے تک قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی معطل کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.