قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک ملتوی

جمعرات ستمبر 13:33

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی وجہ سے کل جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قانون سازی کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن نذیر احمد بگھیو نے کورم کی نشاندہی کردی۔

ڈپٹی سپیکر نے گنتی کا حکم دیا ‘ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے معطل رہی تاہم کچھ دیر بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments