قومی ادارہ صحت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے بنیادی صحت کے شعبہ کے حکام کو ہدایات جاری کردیں

جمعہ 15 ستمبر 2017 13:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) قومی ادارہ صحت نے ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تیاریوں کے عمل کو مزید مستحکم اور بہتر بنانے کیلئے بنیادی صحت کے شعبہ کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ماضی کے موسمی رجحانات اور ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات ناگزیر ہے کہ انتہائی چوکس رہا جائے اور وائرس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لئے یقینی اقدامات اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مختلف محکموں کو ہدایت نامہ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے تاکہ عوام الناس کو ڈینگی کی حساسیت سے متعلق مکمل آگاہی اور ملک کے جن علاقوں میں ڈینگی بخار کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہاں وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق خصوصی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرض کی علامات میں تیز بخار ‘ سر درد ‘ جوڑوں اور پٹھوں کا درد ‘کمزوری ‘ گلے کی سوزش ‘ ذائقہ کی حس متاثر ہونا ‘پیٹ اور انتڑیوں میں درد اور دیگر علامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے ورکرز کو چاہئے کہ ایسی صورت میں مرض کی فوری روک تھام کے لئے تیزی سے کام کرتے ہوئے دیگر مریضوں کو متاثر ہونے سے بچایا جائے۔ متعلقہ علاقہ جہاں سے مریض کا تعلق ہے وہاں سے وائرس کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جائے۔ ہیلتھ حکام کے مطابق ماضی کے موسمی رجحانات اور ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاریوں ‘ روک تھام اور کنٹرول کی حکمت عملی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :