سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ یمن میں گر کرتباہ، پائلٹ شہید

جمعہ 15 ستمبر 2017 15:28

سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ یمن میں گر کرتباہ، پائلٹ شہید
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی رائل ایئر فورس کا ایک طیارہ یمن میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنگی طیارے کو یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث ابین کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف معمول کے آپریشن پر تھا۔ترجمان نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل مہنا بن سعد البیز شہید ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :