پنجا ب میں دودھ کی پیداواربڑھانے کیلئے چارہ جات کے بیج بنا کر نجی سطح پر فراہم کئے گئے، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 16 ستمبر 2017 13:37

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) ڈائریکٹرجنرل زراعت( ریسرچ) ڈاکٹر عابد محمود نے کہاہے کہ محکمہ زراعت نے جانوروں کی دودھ کی مقدار زیادہ کرنے اوراسے غذائیت سے بھر پور بنانے کے لئے چارہ جات کی فراہمی کے منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے ،برسیم، لوسرن اور چری کے بیج بنا کر سیڈ کارپوریشن اور نجی سطح پر فراہم کئے گئے ہیں ، یہ منصوبہ تین سال پر مشتمل ہے،انہوں نے کہاکہ دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے چارہ جات بہت اہمیت کے حامل ہیں ، ہمارے تیار کردہ چارجات سے جانوروں کے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہونے کے ساتھ ان کی غذائیت بھی بڑھ جائے گی ،اس کے لئے علاوہ سائلج اور حے کی بھی تیاری کی جارہی ہے ، جانور پال حضرات میں شعور اجاگر کرنے کی ضرور ت ہے کہ وہ بہترین چارہ جات استعمال کریں ، پنجاب زرعی صوبہ ہے یہاں ہر کسان نے جانور پال رکھے ہیں لیکن کسان ان جانوروں کے لیے معیاری چارہ جات فراہم نہیں کرتا جس سے وہ دودھ کی مطلوبہ مقدار حاصل نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :