پولیو خطرناک ،جان لیوا مرض ہے ،تدارک کیلئے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین پلانا نہایت ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا
ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:25
(جاری ہے)
انہوں نے محکمہ صحت کو پولیو ویکسین پلانے کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
انہوں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کرنے اور انہیں قائل کرنے کیلئے علماء کرام کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اجلا س کو ڈی ایچ او ڈاکٹر ا سلم چوہدری نے بتایا کہ دنیا بھر میں پولیو کے مرض میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 کے دوران دنیا بھر میں 74 کیسوں میں سے صرف پاکستان میں 54 کیس پائے گئے ۔2016 کے دوران عالمی سطح پر37 کیسوں میں سے پاکستان میں پولیو کے کیسوںکی تعداد 20 تھی جبکہ 2017 کے دوران دنیا بھر میں پولیو کے دس کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 4کیس پاکستان میں جن میں سے صرف ایک کیس لودھراں پنجاب میں سامنے آیا ۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے مزید بتایا کہ اس مہم میں محکمہ صحت کے علاوہ محکمہ تعلیم کے 104 ‘ محکمہ بہبود آبادی کے 48 جبکہ سول ڈیفنس کے 15 افراد حصہ لیں گے ۔ پولیو ویکسین پلانے کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں ضلعی پولیو کنٹرول روم قائم کر کے ڈیٹا انٹری پرسن کو فوکل پرسن مقرر کر دیاگیاہے ۔ انہوںنے پولیو مہم کی کامیابی میں محکمہ تعلیم ‘ پولیس او رریونیو ڈیپارٹمنٹ ‘ سول ڈیفنس ‘ محکمہ اوقاف ‘ میڈیا ‘ روٹری کلب‘ پی ایم اے ‘ پاپولیشن ویلفیئر کے علاوہ ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون کو قابل ستائش قرار دیا ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد سے زائد کوریج کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.