لارجر بنچ کی طرح عوام بھی آج17ستمبر کو نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو بر قرر رکھیں گے ‘جمشید چیمہ

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصا ف وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نظر ثانی اپیل پر سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی طرح عوام بھی آج17ستمبر کو نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو بر قرر رکھیں گے ،(ن) لیگ کو متنبہ کرتے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے سے باز رہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوام آج کے دن کیلئے اٹل فیصلہ کر چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کے چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی طرف نواز شریف کی نا اہلی پر نظرثانی کی اپیل خارج ہونے کی طرح عوام بھی آج اپنا فیصلہ بر قرا ررکھیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام نے آج اپنے مستقبل کو ووٹ دینا ہے اور اور ملک کی سمت کا تعین کرنا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ دو فیصد اشرافیہ کو بتا دیا جائے کہ پسے ہوئے طبقات اب ان کی مزید غلامی میں رہنے کی بجائے خود اپنے فیصلے کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مریم نواز کی طرف سے ووٹروں کو لالچ دیا جارہا ہے کہ 17ستمبر کو کامیاب ہونے کے بعد 18ستمبر کو عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے باہر نکلیں گی لیکن عوام انہیں پیشگی آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس کی انہیں ہر گز ضرورت پیش نہیںآئے گی بلکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب لیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام خود اپنے ووٹ پر پہرہ دیں گے اس لئے (ن) لیگ والے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :