خیبرپختونخواحکومت نے محرم الحرام کے سیکورٹی کے لئے جامع منصوبہ بند ی تیار کرلی

اتوار 17 ستمبر 2017 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) خیبرپختونخواحکومت نے محرم الحرام کے سیکورٹی کے لئے جامع منصوبہ بند ی تیار کرلی ہے جس کے تحت ہنگو، کوہاٹ،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی اضلاع کو حساس قراردیا گیا ہے ، منصوبہ بند ی کے تحت ان تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردیا جائیگا جس کے تحت اشتعال انگیز تقاریر ، لیٹریچر ،کیمیکل اور پیٹرول کی بوتلوں میں خرید و فروحت ،موٹر سائیکل کے ڈبل سواری اورزیادہ حساس اضلاع میں ایک جگہ چار سے زائد افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی ، اسکے علاوہ اسلحہ کی نمائش کو بند کردیا گیا جبکہ لائوڈسپیکر صرف اذان کے لئے استعما ل ہوگا جبکہ وال چاکنگ کو بھی ممنوع قراردیا گیا ہے اس کے علاوہ افغان باشندوں کے شہری علاقوں میں داخلے پر پابند ہوگی ، واضح رہے کہ حکومت نے ہنگو کو حساس ترین اضلاع قراردیتے ہوئے وہاں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے جبکہ بعض اضلاع میں یکم محرم الحرم سے دفعہ 144 نافذ کیا جائیگا، محرم الحرام کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوح تصور ہوگی جبکہ جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے جس سے جلوسوں کی نگرانی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :