Live Updates

چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 18 ستمبر 2017 22:37

چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں: عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار کی تحریک اںصاف میں شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ چوہدری نثار ان کے دوست ہیں تاہم دونوں کے درمیان اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ چوہدری ںثار تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ تاہم اب عمران خان نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات