قومی اسمبلی اجلاس، ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات بارے قرارداد منظور

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

قومی اسمبلی اجلاس، ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں شیر اکبر خان نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی حمایت کی۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔