کاشتکار جئی کی کاشت اکتوبر میں مکمل کر لیں، زرعی ماہرین

منگل 19 ستمبر 2017 14:58

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میں چار ہ جات کے رقبے کا 80فیصد پنجاب میں کا شت ہوتا ہے جہاں 48لا کھ ایکڑ رقبہ پر چار ہ جات کا شت ہوتے ہیں اس میں سے ربیع کے چار ے کا رقبہ ساڑھے 23لا کھ ایکڑ سے زائد ہے پنجاب میں سبز چار کی کل پیداوار 110کروڑ من حاصل ہورہی ہے ملک کی بڑھتی ہوئی آباد ی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پور ی کرنے کیلئے چاروں کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے چار ہ جات کے کا شت کار و ں کو سفارش کی ہے کہ و ہ جئی کی کا شت ماہ اکتوبر میں مکمل کر لیں، جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھار ی میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں اگر ز مین نا ہموار ہو تو اس میں ہل چلا کر ہموار کر لیں تا کہ با رش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہو اور سار ا کھیت یکساں طور پر مستفید ہو سکے زمین کو3سے چار بار ہل اور سہاگا چلا کر تیا رکر لیں اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیجائی کے وقت ڈیڑھ بور ی ڈی اے پی ایک بور ی یور یا اور ایک بو ری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑاستعمال کریں،اس چار ہ کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے۔