قومی اسمبلی ،ْ مختار اعلیٰ حسابات آر ڈیننس 2001میں ترمیم ،ْ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017 سمیت متعدد بل پیش
قواعد کے تحت بل پیش ہونے سے قبل کاپی فراہم نہیں کی جاسکتی ،ْقواعد میں تبدیلی کرلیں تو کوئی اعتراض نہیں ،ْ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ہائیکورٹ کے نئے بنچ قائم کرنے کے حوالے سے دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش ،ْمزید غور کیلئے کمیٹی کے سپرد قومی اسمبلی میں انسانی اعضاء اور عضلات کی پیوندکاری (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی 9 مختلف رپورٹیں پیش کردی گئیں
منگل 19 ستمبر 2017 16:21
(جاری ہے)
ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد اسد عمر نے بل ایوان میں متعارف کرایا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ اجلاس کے دور ان سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بل متعارف ہو رہے ہیں اس کی نقول ہمیں فراہم نہیں کی گئیں۔
ہم کس بناء پر ہاں یا نہ کریں گے۔ یہ روایت غلط ہے اس کو تبدیل ہونا چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قواعد کے تحت بل کی کاپی اس وقت فراہم کی جائے گی جب بل متعارف ہوگا۔ قواعد کے تحت پہلے نہیں دی جاسکتی۔ قواعد تبدیل کرلیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اجلا س کے دور ان پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس کا مقصد کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا سدباب کرنا ہے۔ مزمل قریشی نے تحریک پیش کی کہ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری کے بعد کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کا سدباب ہو سکے گا اور معیار بہتر بنایا جاسکے گا۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد مزمل قریشی نے بل ایوان میں پیش کیا۔اجلا س کے دور ان ہائیکورٹ کے نئے بنچ قائم کرنے کے حوالے سے دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جسے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1973ء میں آبادی 12 کروڑ تھی۔ اب آبادی 22 کروڑ سے زیادہ ہے۔ آئین کے آرٹیکل 198 میں مذکورہ ترمیم سے انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا ازالہ ہو سکے گا اور اس کے تحت ہائی کورٹ کے نئے بنچ قائم کئے جاسکیں گے۔وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پورے ملک میں تحصیل اور ضلع کی سطح پر عدالتیں موجود ہیں تاہم ہم اس بل کی مخالفت نہیں کرتے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد کشور زہرا نے بل ایوان میں پیش کیا۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کردیا گیا۔ نفیسہ عنایت اللہ خٹک نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ آئین کے آرٹیکل 25(الف) میں ترمیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری سے پانچ سے 12‘ 16 سال کی عمر کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں وفاقی حکومت کردار ادا کر سکے گی اور اس کی مدد سے ایک ٹرسٹ قائم ہو سکے گا جس میںجو بھی تعلیم کے لئے فنڈز فراہم ہونگے وہ باقاعدہ شفاف طریقہ کار کے تحت ملک بھر میں تقسیم ہو سکے گا۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بل کی مخالفت نہیں کی اور کہا کہ بل کو کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔ایوان سے اجازت ملنے پر نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے بل ایوان میں متعارف کرایا۔اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی میں انسانی اعضاء اور عضلات کی پیوندکاری (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت و خدمات کے چیئرمین خالد حسین مگسی نے انسانی اعضاء اور عضلات کی پیوندکاری (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان نے اسلام آباد تحدید کرایہ (ترمیمی) بل 2014ء‘ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء‘ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2015ء‘ تشدد حراستی موت اور حراستی زنا (انسداد و سزا) بل 2017ء ‘ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2013ء ‘ مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2014ء‘ اسلام آباد تحدید کرایہ (ترمیمی) بل 2014ء ‘ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2013ء اور فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2013ء پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں ایوان سے تاخیر کے حوالے سے صرف نظر کی تحاریک کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.