چین میں کوئلہ کی پیداوار کم ترین سطح پر

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) چین کی کوئلہ کی پیداوار ماہ اگست میں کم ترین سطح پر رہی۔ چین کے قومی شماریاتی بیورو کے مطابق ماہ اگست میں ملکی کوئلہ کی پیداواراکتوبر 2016 کے بعد پہلی بار کم ترین سطح 291 ملین ٹن پر رہی تاہم اگست 2016 کے مقابلے میں یہ پیداوار 4.1 فیصد زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ جنوری تا اگست کوئلے کی مجموعی پیداوار 2.3 بلین ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ اگست مین سٹیل سازی کی صنعت میں استعمال ہونے والے کوئلہ کی پیداوار میں 5.3 فیصد کمی کے ساتھ 36.91 ملین ٹن رہی۔۔

متعلقہ عنوان :