رانا محمد افضل نے نیویارک میں حبیب بینک پر منی لانڈرنگ کے باعث بھاری جرمانے کی اطلاعات مسترد کر دیں
حبیب بنک پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں ،امریکی قوانین کے مطابق بروقت رپورٹس جمع نہ کروانے پر بینک کوجرمانہ عائد کیا گیا،بینک کو 625ملین ڈالر کا جرمانہ ہواتھا مگر پاکستانی سفارتخانے نے کم کروا کر 225ملین ڈالر کروایا،سٹیٹ بینک نے معاملے میں انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کر دی ،کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ذمہ داران کو سخت سزائیں دی جائیں گی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان کا توجہ مبذول نوٹس کا جواب
منگل 19 ستمبر 2017 17:25
(جاری ہے)
پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ حبیب بنک 1978 سے نیو یارک میں قائم ہے، ڈالر میں ملک کی تمام ٹرانزیکشنز نیویارک سے ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل ریزرو بورڈ آف نیویارک اور نیویارک فنانشل سروسز نے 2015 میں انٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے بنک کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا۔
28 اگست 2017 کو حبیب بنک پر 225 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا،پاکستانی بینکوں کی دنیا بھر میں 142برانچیں کام کر رہی ہیں۔ پہلے بھی دنیا کے بنکوں پر جرمانے عائد کئے جاتے رہے ہیں۔ بنک نے وہاں کے قوانین کی پابندی نہیں کی، اس میں پاکستان کی سبکی ہوئی ہے۔ ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رانا محمد افضل خان نے کہا کہ حبیب بنک نجی ادارہ ہے، ہم صرف اسے ریگولیٹ کرتے ہیں۔ امریکہ نے ایم ایس بی سی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنکوں سمیت حبیب بنک کو بھی جرمانے عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حبیب بنک ایک مستحکم بنک ہے۔یونائیٹڈ بنک کو اپنا نظام بہتر بنانے کیلئے مہلت دی گئی ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی کی وجہ سے جرمانہ 625 ملین ڈالر سے کم ہو کر 225 ملین ڈالر طے پایا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حبیب بنک پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں بلکہ کمپلائنس اور رپورٹنگ کے ایشوز تھے۔ اس بنا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ حبیب بنک ایک پرائیویٹ ادارہ ہے۔ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہے، وہی فیصلہ کریں گے کہ وہاں پر کوئی اور برانچ کھولنی ہے یا نہیں۔ حکومت دنیا کے دیگر ممالک میں کام کرنے والے دیگر بنکوں کی ریگولیشن بہتر بنائے گی۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کی سربراہی میں قائم کمیٹی اس معاملے کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ اس کے علاوہ حبیب بنک نے بھی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.