تعلیمی بورڈز شفاف امتحانات کا کیساتھ طلبہ کو کھیلوںکی سہولیات فراہم کرنایقینی بنائے،عاطف خان وزیر تعلیم خیبرپختونخوا
منگل 19 ستمبر 2017 19:36
(جاری ہے)
اجلاس میں اس اہم منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا اورتفصیلی بحث ومباحثے اورغور وخوض کے بعد اس کی منظوری دے دی۔ وزیر تعلیم نے اپنے مختصر خطاب میںتمام ماڈل سکولز اورکالجز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بجٹ کی تیاری ہرسال اپریل کے مہینے سے شروع کریںاورجولائی کے پہلے ہفتے میںہر حال میں بورڈ آف گورنرز سے اس کی منظوری لے تاکہ انہیں اپنے مالی امور چلانے میں دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوںنے ایبٹ آباد بورڈ کی جانب سے مذکورہ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ اپنے مینڈیٹ کے مطابق اس اہم منصوبے پر 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے پر رضامند ہے اور وہاںکے مقامی لوگوں کوصحت مندانہ ماحول فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے ۔عاطف خان نے کہا کہ صرف شفاف امتحانات کاانعقاد تعلیمی بورڈز کی ذمہ داریوںمیںشامل نہیں بلکہ طلبہ کو کھیلوںکی سہولیات فراہم کرنا بھی ان کا مینڈیٹ ہے اورتمام بورڈز حسب ہدایت اس سلسلے میں تندہی سے اپنا کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پارٹی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق پرائمری سے لیکرہائیرسطح تک طلبہ کوکھیلوںکی سہولیات فراہم کررہی ہے اوراب تک کھیلوں کی سہولیات سے محروم 10 ہزارمیں سے 7 ہزار سے زیادہ پرائمری سکولوں میں پلے ایریاز قائم کرچکی ہے جبکہ ہائی سکولوںمیں سپورٹس گراونڈ پر بھی کام جاری ہے ۔اسی طرح تمام تعلیمی بورڈز کو اس سلسلے میںاپنے اضافی اورغیر استعمال شدہ اراضی پر یہ سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیاگیاہے ۔انہوںنے واضح کیا کہ اس اہم کام میں کوئی رکاوٹ یا غیر ضروری تاخیر کسی صورت میںبرداشت نہیںکی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.