محرم الحرام ،بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اسلام آباد پولیس ، اسلام آباد انتظامیہ اورعلماء کرام کا مشترکہ اجلاس
محرم میں قیام امن کیلئے علماء کا بنیادی کردار رہا ہے ،علماء کیساتھ مل کر محبت اور بھائی چارہ قائم رکھیں گے،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مشتاق احمد محرم میں امن وامان کے قیام میں علماء اپنا کردار ادا کریں ،معاشرے میں امن برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،ایس ایس پی ساجد کیانی اسلام آباد کے علماء پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے،علماء کرام کا اجلاس سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 19:51
(جاری ہے)
ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم میں امن وامان کے قیام میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں ،معاشرے میں امن برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،علماء کرام نے پہلے بھی مثالی کردار ادا کیا ہے ،ماتمی جلو س اور مجالس کی سکیورٹی کو بہترکریں گے ،ہم سب نے اپنی اپنی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے ،ہم نے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے سبق پر عمل پیرا ہونا ہے ۔
مولاناظہورعلوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد کے علماء نے ہمیشہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے ،ہم ایک دوسرے کے جذبات کا بھی خیال رکھیں گے،ہمارا اتحاد مثالی ہوگا تو دنیا میں اچھا پیغام جائے گا،علماء کرام حسب سابق امن اور بھائی چارہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،علامہ بشارت امامی نے کہا کہ محرم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ امام حسین کی عظیم قربانی ی ،شہداء کربلا کی قربانی کسی رنگ نسل یا فرقے کے لئے نہیں تھی،ہم سب اپنا اپنا کردار ادا کریں گے تو ماحول بہتر رہے گا،ہر سال اسلام آباد میں مثالی اقدامات کئے جاتے ہیں ،ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے ۔آخر میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.