پاکستان کا میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار
اسلامی ممالک کی تنظیم روہنگیا کے مسلمان بہن بھائیوں کے ضمیر کی مشترکہ آواز بننے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ، پاکستان او آئی سی یا اقوام متحدہ کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روہنگیا کے مسلمانوں کی کسی بھی کوشش کی بھرپور حمایت کرے گا، ہزاروں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے میانمار میں اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ حالیہ واقعات روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کی زندہ مثال ہے، عالمی برادری روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی روکنے کیلئے میانمار کی حکومت پر ہر ممکن دبائو ڈالے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اقوام متحدہ میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب
بدھ 20 ستمبر 2017 02:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد روہنگیا کے مسلمانوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا چکا ہے۔
یہ بے گناہ لوگ پڑوسی ممالک میں پناہ ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کی اس منظم نسل کشی اور امتیازی سلوک کا اب خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی روکنے کیلئے میانمار کی حکومت پر ہر ممکن دبائو ڈالے۔ پاکستان نے میانمار کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور روہنگیا کی مسلمان آبادی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ روہنگیا کی حکومت عالمی قوانین کی پاسداری کرے اور روہنگیا کے مسلمانوں کیخلاف ہر قسم کے تشدد کی کارروائیوں کو بند کرے ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنے کا بندوبست کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میانمار کی حکومت روہنگیا کے تمام مہاجرین کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کیلئے سازگار حالات پیدا کرے اور ان کے جائز حقوق دے جن میں ان کی شہریت، مذہبی آزادی اور میانمار کے برابر کے شہری کی حیثیت سے ان کا آزادانہ گھومنا پھرنا شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.