کاشر دیش کرکٹ کلب راولاکوٹ نے پہلا آل آزاد کشمیر سردار آفتاب مرحوم، غازی ممتاز مرحوم ، گل نواز بٹ شہید میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
بدھ 20 ستمبر 2017 13:14
(جاری ہے)
اس ٹورنامنٹ میں غیر ریاستی کھلاڑی کے کھیلنے پر مکمل پابندی تھی۔
صابر شہید گرائونڈ میں جاری اس ٹورنامنٹ میں بابائے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے بڑے پوٹریٹ نے اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا رکھے تھے۔ مرکزی تقریب میں میزبانی کے فرائض آصف اشر ف نے انجام دیے جب کے خصوصی طور پر ڈوڈیال سے صغیر چوہدری اور تراڑ کھل سے طلحہ خان اس تقریب میں شریک ہوئے ۔ صابر شہید نے کاشر دیش ہجیرہ کو ہرا کر، جبکہ کاشر دیش کرکٹ کلن نے نیشنل سٹارز کو ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ۔اس ٹورنامنٹ کی خاص ترین بات یہ تھی کہ افتتاحی تقریب اور فائنل میچ میں کوئی مہمان خصوصی نہ تھا ۔البتہ سیمی فائنل میں گلگت سے تعلق رکھنے والے طالب علم رہنما حامد استوری اور دوسرے سیمی فائنل میں پونچھ یو نیورسٹی کے ایک معذور طالب علم محمد وقاص کو مہمان خصوصی بنایا گیا ۔فائنل میچ میں پہلے کھیلتے ہو ئے صابر شہید سپورٹس کلب نے مقررہ8اوورز میں 77رنز کا ٹارگٹ دیا جو کاشر دیش کرکٹ کلب نے با آسانی9وکٹوں سے میچ اپنے نام کر دیا۔میچ جیتتے ہی ہزاروں شائقین تیرا دیش میرا دیش کاشر کاشر دیش کے نعروں سے گو نج اٹھا ۔ونر ٹیم کے کپتان عاطف نور کو سردار آفتاب کے فرزند خاور آفتاب نے ونر کپ اور کیش پرائز ایڈوکیٹ صغیر خان نے بیس ہزار دیا۔رنر اپ کپ غازی ممتاز کے فرزند اسامہ غازی نے رنر کپ ، عبد الحمید خان نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا یوارڈ طاہر علی کو دیا۔عبدالقادر بہترین بائولر ، جبکہ ساجد عرف گورا بہترین بیٹسمین قرار پائے ۔یہ ٹورمنٹ کاشر دیش کلب کے سرپرست شہزاد اظہر صدر اعجاز رحیم شاہد خوشحال عمران بابو عرفان اختر واجد ظفیر اور اُن کی ٹیم نے انعقاد پذیر کروایا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.