معاشی ترقی میں بین الاقوامی تعلقات اہم کردار ادا کرتے ہیں، گورنر سندھ محمد زبیر
جمعرات 21 ستمبر 2017 23:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات نہایت مثالی ہیں اور ان تعلقات کا حکومتوں کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان حقیقی معنوں میں برادرانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ان بے مثال تعلقات کا ایک اور ثبوت ہے کیونکہ اس کے ذریعہ نہ صرف چین کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا بلکہ پاکستان کی اقتصادی حالت یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 62 ارب ڈالر کے سی پیک میں سے 34 ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں کے لئے مختص ہیں کیونکہ پاکستان کی سب سے بڑی ضروری توانائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال اپریل تک نیشنل گرڈ میں 10400 میگا واٹ بجلی کی شمولیت سے تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کونسل آن فارن ریلیشنزمختلف ممالک کے سفارت کاروں کو پاکستان کے بارے میں مثبت پیغام دے کر اچھا کام کررہی ہے جس کو ہر سطح پر سراہے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ساتھ یہ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرے۔ پاکستانی قوم نہایت پر امن ہے او ر ہم نے دنیا کے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کونسل کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.