اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلا لئی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 15:00

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلا لئی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22ستمبر 2017ء ) :اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلا لئی کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے کیس کی ساعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان کے خلاف عدالتی کاروائی کے بجائے صرف الزامات لگائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عائشہ گلالئی کو نا اہل قرار دے کر قومی اسمبلی کی سیٹ واپس لی جائے ۔ اب وہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کو فریق بنایا گیا ۔عدالت نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے اس درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :