پاک فضائیہ نے مسلح افواج کیساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا،ایئرچیف مارشل سہیل امان
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ،اس کے باوجود پاکستان کا خطے میں امن کے قیام کے لیے عزم متزلزل نہیں ہوا،پاک فضائیہ کے سربراہ کی آذربائیجان کے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتی وزراء اور فوجی عہدیداران سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو
ہفتہ 23 ستمبر 2017 16:32
(جاری ہے)
ان ملا قاتوں کے دوران ائیر چیف نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اسے نئی جہتوں سے روشناس کرانے کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے نیگورنو کارا با خ کے مسئلے پر پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل میں آذربائیجان کا ساتھ دے گا۔انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر آذربائیجا ن کی جانب سے پاکستان کی حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ائیر چیف نے کمانڈر آذربائیجان ائیر فورس ، لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ائیر چیف نے آذربائیجان کے ساتھ ہونے والے سٴْپر مشاک تربیتی جہاز کی فراہمی کے معاہدے کو بروقت مکمل کرنے کا یقین دلایا اور آذربائیجان ائیر فورس کے عملے کو پاک فضائیہ کے مختلف تربیتی اداروں میں ٹریننگ فراہم کرنے پر بھی بات کی۔بعد ازاں ، ائیر چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں انہوں نے "Application of Airpower in Asymmetric Warfare" کے موضوع پر لیکچر دیا۔لیکچر کے دوران ائیر چیف نے کہا کہ ائیر پاور اپنی بنیادی خصوصیات کی وجہ سے اس طرح کی جنگوں میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور مختلف طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پاکستان کا خطے میں امن کے قیام کے لیے عزم متزلزل نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.