مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں، احسن اقبال
نوجوانوں کو ورغلانے والے بہروپیوں کو مسترد کر دیا ،کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کو چندہ جمع کرنے کی وزارت کاوزیر بنائینگے،وفاقی وزیر داخلہ کا نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب
ہفتہ 23 ستمبر 2017 18:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن )ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن )کا نظریہ ترقی ہے اور مسلم لیگ ن امید اور روشنی کا نام ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود جرمنی اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور بتائیں جرمنی اور فرانس جیسے کتنے سکول اور ہسپتال بنائے ہیں۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہو کہ ڈی ایچ کیونارووال جیسا ایک بھی ڈسڑکٹ لیول ہسپتال کے پی میں دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے منظور کئے گئے پشاور میٹرو بس منصوبہ کا ایک پہیہ بھی سڑک پر نہیں آسکا ، لیکن شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو چلا دی یہی تجربے کا فرق ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہے ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپئے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں 1993 سے لیکر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن )کی مہر ثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف چندہ اکٹھا کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد این جی اوز کیلئے چندہ کی وزارت بنائیگی جس کا وزیر عمران خان کو بنایا جائیگا۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو تلقین کی وہ منشیات اور اسلحے کے خلاف جہاد کریں اور کتاب اور کمپیوٹر کو اپنا ساتھی بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.