تین بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:45

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء)بیرون ملک میں مقیم خاوند کے رابطہ نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہونیوالی تین بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ، ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کیلئے ریسکیو کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق پیپلز کالونی کا رہائشی کاشف عرصہ دراز سے بیرون ملک میں مقیم ہے جس کی بیوی ارم شہزادی نے متعدد بار خاوند سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اسکا رابطہ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے وہ اکثر پریشان رہتی تھی ، اسی پریشانی کے عالم میں ارم نے گزشتہ رات گئے دلبر داشتہ ہو کر نہر اپر چناب میں چھلانگ لگا دی ، تاہم واقعہ کا اطلاع پا کر موقعہ پر پہنچنے والے ریسکیو کے غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کاشف کی ارم کے ساتھ دوسری شادی تھی ۔