اتفاق و اتحاد ہمیں سرخرو کرے گا،ملک ندیم کامران
اگر ہم متحد ہوں گے تو ہمارا دشمن ناکام ہو گا ،ضلعی انتظامیہ ،منتخب عوامی نمائندے قانون نافذ کرنیو الے ادارے ،علماء مشائخ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں،صوبائی وزیر
اتوار 24 ستمبر 2017 18:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج،ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر ،ڈپٹی کمشنر صائمہ احد ،ڈی پی او حسن اسد علوی ، چیئرمین ضلع کونسل ملک علی قادر عباس ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری حبیب الحق ،اراکین امن کمیٹی ،تاجروں کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر قائم کئے گئے کنٹرول رومز کی موثر مانیٹرنگ کی جائے تھانہ اور تحصیل کی سطح پر بھی امن کمیٹیوں کے اراکین کو متحرک کیا جائے تاکہ وہ مقامی سطح پر امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے اپنا کردارادا کر سکیںکنٹرول رومز میں علماء کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے جبکہ ضلع میں ٹریفک کے بہائو کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس جامع پلان بنائے محرم کے دنو ں میں لگائی جانے والی سبیلوں اور لنگر لگانے والوں سے سرٹیفکیٹس لئے جائیں اور محکمہ صحت کا عملہ ان سبیلوں اور لنگر کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرے ۔انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ پر پابندی کی خلاف ورزی ،سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔انہو ں نے کہا کہ امن کے لئے کام کرنے والے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے کام کرتے ہیں اور ہم سب نے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے کام کرنا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے ضلع میں مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد کے لئے کئے گئے اقدامات ،کنٹرول رومز کے قیام ،جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمہ ،روٹ کے راستوں کی مرمت،واپڈا کی لٹکتی تاروں کی درستگی ،جنریٹرز،لائٹنگ کے اتنظامات سمیت دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے سیکیورٹی سے متعلق کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ۔صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندے جہاں مناسب سمجھیں واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر ز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نئے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز خریدنے کے لئے بھی اقدامات کریں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع اوکاڑہ امن کا گہوارہ ہے اور اس شہر کی پر امن فضا کو مزید پروان چڑھانے کے لئے انتظامیہ ،علماء مشائخ ،منتخب عوامی نمائندے ،صحافی ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ اور قانون نافذ کرنیو الے ادارے ل جل کر کام کریں گے ۔اجلاس سے سید زاہد حسین گیلانی ،کوثر رضوی ،پروفیسر عبداللہ کلیم ،مولانا شکیل احمد ،ظفر اللہ قمر لکھوی ،قاری محمد امین قادری ،چیئرمین میونسپل کمیٹی بصیر پور انعام رسول چھچھر ،صدر انجمن تاجراں چوہدری سلیم صادق نے بھی خطاب کیا ۔ممبران امن کمیٹی نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کیںاور اپنے تعا ون یقین دہانی کروائی۔مزید اہم خبریں
-
سی پیک نے خطے میں ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو منصوبے کبھی تصور تھے اب حقیقت بن رہے ہیں،احسن اقبال
-
پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق تعلق میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
-
سرٹیفائیڈ کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو اے آئی اقدام تیس ہزار طلباء کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہا ہے، سردارمسعود خان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سیسری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائیگی،اعظم نذیر
-
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
-
سینیٹ اجلاس: حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ایسے جمہوریت نہیں چلے گی، شبلی فرا ز
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
-
ترکی میں آوارہ کتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بل پر ووٹنگ
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
-
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.